اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹس کا اعترافی بیان بغیر دباؤ دیا سابق چیئرمین نیب

یہ دیکھنے کیلیے ان پردباؤتونہیں15منٹ ملاقات کی، سابق جنرل امجد حسین کاجے آئی ٹی کو بیان


یہ دیکھنے کیلیے ان پردباؤ تو نہیں15منٹ ملاقات کی، سابق جنرل امجد حسین کاجے آئی ٹی کو بیان۔ فوٹو : فائل

پاناما لیکس معاملے کی تحقیقاتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید امجد حسین نے بتایا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملزکیس میں اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق اعترافی بیان بغیرکسی دباؤ کے دیا۔

سابق چیئرمین کی طرف سے 29 جون کو دیے گئے بیان کے مطابق اسٹاف نے انھیں بتایا تھا کہ اسحاق ڈار جعلی اکاؤنٹس سے متعلق اعترافی بیان دینا چاہتے ہیں جس پر ڈی جی نیب پنجاب کے دفتر میں اسحاق ڈار سے 15منٹ کی ملاقات کی۔ اس ملاقات کامقصد یہ دیکھنا تھا کہ اعترافی بیان سے متعلق اسحاق ڈار پرکوئی دباؤ تو نہیں تاہم سابق چیئرمین کے مطابق اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹ کھولنے کا اعتراف کیا۔

جنرل امجدکا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکے بیان کے بعد لندن میں قاضی فیملی سے ملے تاہم قاضی فیملی نے اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اکاؤنٹس کھولنے کے عرصے کے دوران وہ پاکستان گئے ہی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں