صوبائی احتساب قانون میں بڑے افسران کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش

گریڈ 16 سے اوپر کے افسرکو کرپشن پر بغیر اجازت گرفتاریا تحقیقات نہیں کی جا سکے گی


پلی بارگین برقرار رکھنے کی تجویز، جرمانہ غبن کی رقم کی مالیت سے کم نہیں ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

سندھ میں نیب کی جگہ انسداد بدعنوانی اور احتساب کیلیے مجوزہ صوبائی قانون کے مسودے میں پلی بارگین کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور گریڈ 16 سے اوپر کے سرکاری افسران کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مسودے میں تجویز کیا گیاہے کہ بدعنوانی کی تحریری شکایت کے باوجود مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی سرکاری افسر کے خلاف تحقیقات نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے جبکہ صرف گریڈ ایک سے 16 تک رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے افسران کے خلاف مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کارروائی ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ مسودے میں تجویز کیا گیاہے کہ عدالت کی اجازت سے پلی بارگین کی پیشکش قبول کی جائے گی تاہم اس کے باوجود پلی بارگین کرنے والے افسر کو ملازمت سے برخواست کیا جائے گا اور وہ 5 سال تک کوئی بھی سرکاری عہدہ رکھنے کے لیے نااہل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں