شمالی کوریا کے پاس اندازوں سے زیادہ جوہری بم ہیں امریکی تھنک ٹینک

پیانگ یانگ افزودہ یورنیم میں اضافے کیلیے سینٹری فیوجز استعمال کررہاہے، چھٹا دھما کا کسی بھی وقت کردے گا،ماہرین


APP July 16, 2017
 سیٹلائٹ سے حاصل تصویروں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی برادری کے خدشات میں اضافہ کردیا۔ فوٹو: نیٹ

امریکی تھنک ٹینک نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس اندازوں سے زیادہ جوہری بم ہیں۔

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر نظررکھنے والے امریکی تھنک ٹینک 38 نارتھ نے کہا ہے کہ یانگ بیان میں قائم جوہری ریڈیوکیمیکل لیبارٹری کی ستمبر سے جون کے آخر تک سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق عالمی برادری کے خدشات میںاضافہ کردیاہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تھنک ٹینک کاکہنا ہے کہ ان تصاویرسے شمالی کوریاکی یورینیم افزودہ کرنے کی لیبارٹری سے یہ نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ افزودہ یورنیم کے اسٹاک میں اضافے کے لیے سینٹرفیوجز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جو جوہری بم بنانے کا ایک اور ذریعہ ہے۔

تھنک ٹینک 38 نارتھ کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے بھی موجودہیں کہ ہلکے پانی کے تجرباتی ری ایکٹر میں بھی سرگرمی ہوئی ہے جو تشویش کاباعث ہے، تابکارکیمیکل لیبارٹری کی تصویریں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ری پراسسنگ کے کم ازکم دو ایسے ادوار ہوئے ہیں جن سے متعلق پہلے کسی کو معلوم نہیں تھااور جن سے نامعلوم مقدارمیں پوٹونیم تیار ہوا جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مزیداضافہ کرسکتاہے۔

علاوہ ازیں عہدیداروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کچلنے کی کوششوں کے باوجود وہ اپنا چھٹا جوہری دھماکا کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں