متحدہ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے سیموئل جارج

الطاف حسین کی صحت یابی کیلیے دعا،پیس فیسٹیول میں ایم کیو ایم کو شرکت کی دعوت


Express Desk February 08, 2013
فلایڈیفیا پیٹی کاسٹل چرچ کے ڈاکٹر سیموئیل جارج وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں نسرین جلیل ،کنور خالد یونس سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

فلایڈیفیا پیٹی کاسٹل چرچ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سیموئیل جارج نے 8 رکنی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میںایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل اور رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس سے ملاقات کی۔

وفد کے شرکا نے حق پرست رکن اسمبلی منظر امام شہید اور شہید ہونے والے دیگر شہدا کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراسے کھلی دہشت گردی قرار دیا،انھوںنے منظر امام اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی اورسوگوارا ن کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی، وفد نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلیے دعا کی، دریں اثنا ملاقات میں ڈاکٹر سیموئیل جارج نے کراچی پیس فیسٹیول کے بارے میں آگاہ کیا اور ایم کیو ایم کو اس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔



وفد نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کیلیے ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو عملی طور پر مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، نسرین جلیل نے وفد کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم شب و روز ملک میں قیام امن کیلیے کوشاں ہیں اور بلا تفریق زبان،رنگ و نسل ، مذہب و فرقہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی درس اپنے کارکنان کو بھی دیتی ہے،اس موقع پر شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج گردھاری لعل و دیگر اراکین بھی موجود ہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں