سلمان خان نے گھڑسواری کی تربیت لیناشروع کردی

سلمان خان اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں


Showbiz Desk July 20, 2017
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان سلمان خان فلمی کیرئیر میں مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جس میں رومانوی، کامیڈی، ایکشن شامل ہیں اب وہ اپنی نئی فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں۔ سلمان خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' کی شوٹنگ کے لیے امریکا سے مراکش پہنچ گئے ہیں۔

جہاں انھوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی جب کہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دبنگ خان کی وڈیو شیئر کی ہے۔علی عباس ظفر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیویارک سے مراکش پہنچنے کے فوری بعد ہی سلمان نے آرام کیے بغیر گھڑسواری کی تربیت لینا شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔