جولائی میں ٹیکس وصولیاں ڈیڑھ کھرب سے تجاوزکرنے کاامکان

15روز میں30 فیصداضافے سے ریکارڈ100ارب کے محصولات جمع کرلیے،ترجمان ایف بی آر


Khususi Reporter July 20, 2017
15روز میں30 فیصداضافے سے ریکارڈ100ارب کے محصولات جمع کرلیے،ترجمان ایف بی آر . فوٹو : فائل

ایف بی آر نے رواں ماہ کے پہلے 15 روزمیں 1کھرب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 30فیصد زائد ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ادارے میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں و تبادلوں کے بعدجولائی کے 2ہفتے میں100 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ چند سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔

جولائی 2016 کے دوران ٹیکسوں کی مد میں ڈیڑھ کھرب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں، اس لحاظ سے توقع ہے کہ رواں ماہ ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، حکومت نے ٹیکس وصولیوں کاسالانہ ہدف 40 کھرب سے زائد مقرر کیاہے جس کیلیے تمام تر اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں