صدر ممنون آج لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہونگے

مخصوص سیلون میں فیملی کے ہمراہ سفر کریں گے، ٹرین کے آگے پائلٹ انجن چلے گا


Bilal Ghori July 20, 2017
سیلون میں کھانے کی ٹیبل، صوفہ سیٹ، بیڈکیبن اور دیگر خاطرخواہ سہولتیں میسر ہیں فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین آج اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اب صدر ممنون حسین اپنی مختص سیلون میں سفر کریں گے، وزارت ریلوے کی جانب سے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے لیے 74 نمبر اور 75 نمبر سیلون مختص ہے جس میں کھانے کی ٹیبل، صوفہ سیٹ، بیڈکیبن اور دیگر خاطرخواہ سہولتیں میسر ہیں، صدر مملکت 103اپ سبک رفتار ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوں گے جبکہ صدر پاکستان کے پروٹوکول کے تحت ٹرین کے آگے ایک پائلٹ انجن چلے گا۔

راستے میں تمام ریلوے پھاٹکوں کو ٹرین کی آمد سے 15 منٹ قبل بند کر دیا جائے گا اور کچھ تاخیر سے ہی کھولا جائے گا، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن سفیان سرفراز ڈوگر، ایس ایس پی ریلوے راجا ظہیر اور دیگر عملہ ٹرین کے ساتھ جائے گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی بھی راستے میں جوائن کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتطامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو صفائی اور دیگر انتطامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں