انٹربینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھ گئی

اوپن مارکیٹ میں برقرار،یوروکی قدر کم،پاؤنڈ کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا


APP July 26, 2017
اوپن مارکیٹ میں برقرار،یوروکی قدر کم،پاؤنڈ کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 3 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 105.37 سے بڑھ کر 105.40 روپے اور قیمت فروخت 105.42 سے بڑھ کر 105.45روپے پر جا پہنچی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 107.30 اور قیمت فروخت 107.5روپے پربرقرار رہی، یورو کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 125روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 139.80 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں