علما فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنا دینگےعبدالحسیب

انتہا پسندعناصراسلامی تعلیمات کی غلط تشریح کرکے مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں.


Express Desk February 10, 2013
سرسید یونیورسٹی میں محفل میلاد سے علامہ اسد دیو بندی، عبدالوہاب ودیگر کا خطاب. فوٹو: وکی پیڈیا

حق پرست صوبائی وزیربرائے مذہبی امور عبد الحسیب نے کہاہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کی شخصیت تمام جہانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے ،انھوں نے کہا کے انتہا پسندعناصر تعلیمات اسلام کی غلط تشریح کرکے مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں آ ل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت سر سید یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ محفل میلاد و ذکر مصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور جو لوگ بے گناہ افراد کا خون بہا رہے ہیں وہ دین ِ کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک اور با لخصوص شہر کراچی میںایک منظم سازش کے تحت بھائی کو بھائی سے لڑایاجارہاہے،اس موقع پرنامور علمائے دین علامہ اظہر حسین نقوی ، علامہ اسد دیو بندی سمیت اے پی ایم ایس او کے چیئر مین عبد الوہاب ،سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز و دیگر مرکزی ذمے داران اورجامعہ سر سید کے اساتذہ کرام و طلبا طالبات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر علامہ سید اظہر حسین نقوی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی موجودہ لہر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔

10

انھوں نے کہا کہ شیعہ سنی افراد قیام پاکستان سے لیکرآج تک ایک دوسرے کے ساتھ اور ایک خاندان کی طرح ہیں ،تمام علما ئے حق ملک میں شیعہ کو سنّی سے لڑانے کی اس گھنا ؤنی سازش کو ناکام بنا دیں گے،قبل ازیں عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ تمام جہانوں کے لیے معلم بنا کر بھیجے گئے ہیں ، آپؐ کی تعلیما ت پر عمل کرکے ہی ایک مکمل مسلمان اوربہتر انسان بنا جاسکتا ہے ،انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او گذشتہ کئی برسوں سے محفل ِ میلاد اوردیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی آرہی ہے، اس محفل میں طلبا و طالبات وا ساتذہ کرام کی بھر پور شرکت اس بات کی غماز ہے کے با شعور طبقہ بانی و قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کا حصہ بن رہاہے۔

انھوں نے طالب علموں کو ہدایت کی کے وہ اپنی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کلیدی کردار ادا کریں ، قبل ازیں علامہ اسد دیو بندی نے شرکا ء سے خطاب کیا اور آقائے دو جہاں حضرت محمدؐ کی شخصیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی بعد ازاںملک کے نامور نعت خواں ناصر یامین سمیت طلبا و طالبات نے بارگاہ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان و سیکٹر و یونٹ کے کارکنان بھی موجودتھے،دریں اثنا حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی مزمل قریشی نے کہا ہے کہ طالب علم طبقہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی واحد امید ہے ،طلبہ ملک کو بچانے کے لئے آگے آئیں اور ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت وفاقی اُردو یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے علیگ لان میں منعقدہ سلیف اسسمنٹ ٹیسٹ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز، جوائنٹ سیکریٹری عادل خان ، مرکزی فنانس سیکریٹری امر قائم خا نی ،مرکزی رکن احمر فلسطینی سمیت وفاقی اُردو کے ناظم امتحانات وقار الحق،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم الدین اور وفاقی اُردو یونٹ کے ذمہ دران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں