ریاست کا قبلہ درست کرنا ضروری ہے فاروق ستار

کراچی میں امن سے پاکستان کی بقا ہے، متحدہ کے ظہرانے سے سی پی این ای کے ارکان کا خطاب


Express Desk February 10, 2013
کراچی:اے پی این ایس کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں فاروق ستار کا مہمانوں کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ریاست کا قبلہ درست کرنا ضروری ہے۔

ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے ایم کیوایم نے ارتقا کا سفر طے کیا ہے ،ہم آئین کی بالادستی ، لوکل باڈیز کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل چاہتے ہیں۔ وہ لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میںکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نمائندہ وفد کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پرسی پی این ای کے رحمت علی رازی ، شاہین قریشی ، عبدالجبار خٹک ، مختا ر عاقل ، دردانہ شہاب ، جاوید مہر شمسی ، غلام ربانی، طاہر نجمی، وحید جمال، زاہد ہ عباسی، انور فاروقی اور سجاد قاضی اکبر کے علاوہ حق پرست وزرا ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ تقریب سے سی پی این ای کے صدر جمیل اطہر ، جنرل سیکریٹری عامر محمود ،خوشنود علی خان ،سینئر صحافی ضیاء الدین ،کالم نگار ، مدیر وصحافی الطاف حسین قریشی اورامتیاز عالم نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔

9

ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ ریاست کے قبلے کودرست کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں جمہوری عمل کے تسلسل کو قائم رکھنے ، انتخابات کے ہر حال میں انعقاد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے در پیش اندورنی و بیرورنی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے مڈل کلاس سے جنم لیا ہے ۔ وفد کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کا سماجی شعبے میں خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے ، زرعی ٹیکس کے نفاذکابل ضرور پیش ہونا چاہیے،ملک بھر میں مقامی حکومتوںکا قیام اشد ضروری ہے کراچی میں امن و امان کے قیام میں ہی پاکستان کی بقا وسلامتی ہے کراچی ایک میٹرو پولیٹین شہر ہے جہاں کمیونٹی پولیس کانظام قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں