نوازشریف کی نااہلی پر ن لیگ کوبے نظیر اور بھٹو کی یاد آگئی

ن لیگی کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر’’ یااللہ یارسول ؐ ، نواز شریف بے قصور ‘‘ کا نعرہ لگایا


Khalid Qayyum July 29, 2017
ن لیگی کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر’’ یااللہ یارسول ؐ ، نواز شریف بے قصور ‘‘ کا نعرہ لگایا فوٹو: فائل

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر ن لیگ کو بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی یاد آگئی ۔

ن لیگ کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر '' یااللہ یارسول ؐ ، نواز شریف بے قصور '' کا نعرہ لگایا۔1990 میں سابق صدر غلام اسحق خاں نے 58(2)B کے تحت بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کی تو لاہورمیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرہ لگایاتھا ''یااللہ یارسول ؐ ، بے نظیر بے قصور'' جسے عوامی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی ، نواز شریف کی پہلی وزارت اعظمیٰ کے دوران سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمن نے بے نظیربھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری پر مقدمات بنائے اور لاہور ہائیکورٹ میں ان کے خلاف فیصلے بھی کروائے گئے۔

اس حوالے سے جسٹس (ر) ملک محمد قیوم سے سینیٹر سیف الرحمن کی گفتگو پر مشتمل کیسٹ بھی منظر عام پر آگئی جس کے نتیجے میں ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کو استعفیٰ دینا پڑا۔ اس فیصلے پر بینظٖیر بھٹو نے کنگر وکورٹس کی بات کی تھی۔ اب نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے نااہلی اور مقدمات قائم کرنے کا حکم دیاہے ، اس سے نواز شریف اپنے بنائے گئے گرداب میں خود اور ان کا پورا خاندان اس میں پھنس گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں