چیک گروپ 60 کروڑیوروکی سرمایہ کاری کرے گا

سینٹیکس نے اسٹیل اورکول پاورپلانٹ لگانے کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی


Business Desk August 03, 2012
سینٹیکس نے اسٹیل اورکول پاورپلانٹ لگانے کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی

جمہوریہ چیک کابزنس گروپ پاکستان میں اسٹیل کی صنعت اورکوئلے سے بجلی کی پیداوارپر60کروڑ یوروکی سرمایہ کاری کرے گا، جمہوریہ چیک کے ''سینٹیکس گروپ ''نے 1.2 ملین ٹن سالانہ پیداوارکے حامل اسٹیل میکنگ پلانٹ اورکوئلے سے 300 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے پاور پلانٹ کیلیے وٹکو وائس ہیوی مشینری کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

سینٹیکس گروپ کے پاس پروجیکٹ فنانسنگ اور ایکویٹی فنڈز موجودہیں تاہم منصوبے کااعلان جمہوریہ چیک میں ستمبر میں ہونیوالے برنو (Brno) انٹرنیشنل ٹریڈفیئر2012 میں کیاجائیگا، چیک کے سینٹیکس گروپ کی جانب سے کی جانیوالی سرمایہ کاری کسی غیرملکی گروپ کی پرائیوٹ سیکٹرمیںانفرادی سرمایہ کاری میںسب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی

جس کے ذریعے مقامی مارکیٹ میںاعلیٰ کوالٹی کی اسٹیل کی ضروریات پوری ہوسکیںگی۔ واضح رہے کہ وٹکووائس ہیوی مشینری 180 سال سے انجینئرنگ کے شعبے کی مشینری تیار کررہی ہے اور یورپ کی بڑی انجینئرنگ فرمز میں سے ایک ہے جس کی مشینری دنیاکے بیشتر ممالک میںاستعمال کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں