عوام عالمی تبدیلوں وسرگرمیوں پرکڑی نظررکھیںالطاف حسین

کرپٹ نظام کے خاتمے کیلیے تمام ترتوانائیاںصرف کردیں،صحتیابی کے بعدفون پرگفتگو


Express Desk February 11, 2013
کارکن تنظیمی کام تیزکردیں، قائد متحدہ، صحتیابی کیلیے دعاکرنے پرعوام سے اظہارتشکر۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمے داران، کارکنان اورہمدردوں پرزوردیاہے کہ وہ میدان عمل میںآکرملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے جاری نظام کے خاتمے اورانصاف پرمبنی مستحکم پاکستان کے قیام کیلیے اپنی تمام ترتوانائیاں بھرپورطریقے سے استعمال کریں ۔

پاکستان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست بزرگوں،خواتین،نوجوان،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماسمیت تمام حق پرست طلباوطالبات سے اپیل کی کہ وہ ملک اورملک کے اطراف ہونے والی عالمی تبدیلیوں وسرگرمیوں پرکڑی نظر رکھیں اور اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ موجودہ حالات میں اللہ تعالیٰ نے بذریعہ انتخابات اپنے نمائندے چننے کاموقع فراہم کیاہے جہاں تمام جماعتیں اپنے اپنے انتخابی منشوراوراغراض ومقاصدلے کرعوام کے روبرو جاکران سے رابطہ کررہی ہیں وہاں ایم کیوایم کے تمام ذمے داران،کارکنان اور ہمدردوںکایہ قومی فریضہ ہے کہ وہ ملک سے اسٹیٹس کو،کے خاتمے،کرپشن کے خاتمے،عدل اورانصاف کے نظام کوبہتر سے بہتر بنانے،مظلوموں کی دادرسی کرنے،ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اورحقیقی معنوں میں جمہوری نظام قائم کرنے کیلیے میدان عمل میں آکر اپنی توانائیاں استعمال کریں ۔

6

الطاف حسین نے تمام کارکنان پر زور دیاکہ گزرنے والا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے لہٰذا ہرلمحہ کی اہمیت کااحساس کرتے ہوئے تمام کارکنان اپنے تنظیمی کام کی رفتارکوتیزسے تیزتر کریں اورپاکستان کے ہر علاقے میں تنظیمی کاموںکی رفتاربڑھائیں۔ انھوں نے صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے تمام حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی سلامتی،استحکام اورملک کواندرونی وبیرونی خطرات سے بچانے کیلیے ایم کیوایم کا ساتھ دے۔الطاف حسین نے ان کی صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کرنے پرپاکستان سمیت دنیابھر کے حق پرست عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں