ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر5روپے کلوبڑھادی گئی

3دن میں30روپے کااضافہ،گھریلو سلنڈر 350 و کمرشل 1380روپے مہنگا ہو گیا


Waqai Nigar Khusoosi August 03, 2017
3دن میں30روپے کااضافہ،گھریلو سلنڈر 350 و کمرشل 1380روپے مہنگا ہو گیا فوٹو: فائل

لاہور: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 دنوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو کااضافہ کر دیاگیا، اس طرح 3دن میں ایل پی جی کی قیمت 30روپے فی کلو بڑھائی گئی ۔

جس سے گھریلو سلنڈر 350 اور کمرشل سلنڈر 1380روپے مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ 5روپے کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل 240روپے مزید مہنگا ہوا جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 95 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1090 روپے کا ہو گیا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 100روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1150روپے کا ہو گیا۔

رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، اٹک، گجرات، میرپور آزادکشمیر میں ایل پی جی 120روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1390روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، مٹیاری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکارپور میں بالترتیب 125اور 1450روپے جبکہ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 130روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1510 روپے کا ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں