پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

سعید غنی بیرون ملک سے واپسی پر باضابطہ طور پر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیں گے


سعید غنی بیرون ملک سے واپسی پر باضابطہ طور پر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید غنی بیرون ملک سے واپسی پر باضابطہ طور پر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیں گے، تاہم یاد رہے کہ سعید غنی 9 جولائی کوحلقہ پی ایس114 کے ضمنی انتخاب میں 23 ہزارسے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں