ڈاکوئوں کی ٹنڈو آدم کے گاؤں پر حملے کی دھمکی

لوگوں میں خوف و ہراس، تحفظ فراہم کرنے اور ڈاکوئوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ


Express News Desk February 12, 2013
علی شیر چند نے کہا کہ ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں انتظامیہ ہمارا تحفظ کرے اور دھمکیاں دینے والے لوگوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کرے۔ فوٹو: فائل

ڈاکو جعفر کیریو کی جانب سے گائوں پر مبینہ حملے کی دھمکی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکو جعفرکپریو نے فون پرگائوں عالم ڈیرو کے رہائشی علی شیر چند اور دیگر افراد کو دھمکیاں دیں ہیں کہ وہ گائوں پر حملہ کرکے راکٹ لانچر برسائے گاجس کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

علاقے کے ایم پی اے علی شیر حسین ڈیرو کو بھی ڈاکو جعفر کپریو کی جانب سے گائوں پر حملے کی دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔علی شیر چند نے کہا کہ ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں انتظامیہ ہمارا تحفظ کرے اور دھمکیاں دینے والے لوگوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں