میرپور خاص تنخواہ میں کٹوتی پر میونسپل دفاتر کو تالے لگا دیے

انکریمنٹ، پینشن اور تنخواہوں میں تاخیر سے فاقوں پر مجبور ہیں، ورکرز یونین


Express News Desk February 12, 2013
میونسپل ورکرز یونین کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کے بعد ادائیگی کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپورخاص کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور 20 فیصد کٹوتی پر احتجاجاً دفاتر کو تالے لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ضلع آکٹرائے ٹیکس میں کٹوتی کے باعث ٹی ایم اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی اور تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف ملازمین نے احتجاجاً دفاتر کو تالے لگا دیے اورجناح ہال میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا جس سے میونسپل ورکرز یونین کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کے بعد ادائیگی کی جارہی ہے۔

جبکہ سالانہ انکریمنٹ کی عدم ادائیگی اور پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث ملازمین فاقے کشی پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں