بھارت مراٹھا برادری کی احتجاجی ریلی 10 لاکھ سے زائد افراد شریک

 ممبئی کی سڑکوں پر ہر طرف سرخ رنگ، مظاہرے میں 20 لاکھ افرادشریک ہوئے، انتظامیہ کا دعویٰ


AFP August 10, 2017
بھارت: ممبئی میں مراٹھا برادری کی احتجاجی ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

TURBAT: بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ریاست مہارشٹرا بھر سے آئے ہوئے مراٹھا برادری کی طرف سے حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، ممبئی کی شاہراہوں پر ہر طرف سرخ رنگ کے لباس پہنے افراد کا ہجوم ہی نظر آرہا تھا۔

'مراٹھا کرانتی مورچا خاموش احتجاج' میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے رہنے والے شہریوں کے لیے ملازمتوں کے ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی کوٹا رکھا جائے۔ منتظمین کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی تعداد6 اور 10 لاکھ کے درمیان تھی۔ حالیہ کچھ برسوں سے بھارت میں کسانوں کی آمدنی میں کمی اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں