بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا دسمبر 213 فیصد اضافہ

ناموافق حالات کے باوجود پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل واسٹیل سیکٹرز گروتھ پیش کرنے میں کامیاب، کھاد، لیدر، آٹو،...


Kamran Aziz February 13, 2013
آئرن واسٹیل، کوک اینڈ پٹرولیم، پیپروبورڈ، ربر، ٹیکسٹائل اور فارما سیوٹیکلز سیکٹر کی پیداوار بڑھنے کے باعث دسمبر 2012 میں0.87 فیصد ایل ایس ایم گروتھ۔ فوٹو: فائل

SWAT: پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 2.13 فیصد بڑھ گئی۔

بدترین توانائی بحران اور ناموافق حالات کے باوجود جولائی تا دسمبر کے دورانیے میں ٹیکسٹائل سیکٹر نمو پیش کرنے میں کامیاب رہا، اسٹیل سیکٹر کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی، پیپراینڈ بورڈ کے شعبے نے ایل ایس ایم سیکٹر کی گروتھ میں سب سے بہتر کردار ادا کیا تاہم کھاد، لیدر، آٹو، انجینئرنگ اور الیکٹرانکس کے شعبے سنبھل نہ سکے تاہم کھاد سیکٹر میں دسمبر 2012 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17.46 فیصد کی نمایاں گروتھ ہوئی مگر خوراک و مشروبات کا شعبہ 10.22 فیصد سکڑ گیا۔



اس کے باوجود آئرن واسٹیل، کوک اینڈ پٹرولیم، پیپراینڈ بورڈ، ربر، ٹیکسٹائل اور فارما سیوٹیکلز سیکٹر کی پیداوار بڑھنے کے باعث دسمبر 2012 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی نمو0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.69 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر 2012 کے دوران خوراک و مشروبات کی پیداوار میں 2.69 فیصد، آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 19.30 فیصد، کوک و پٹرولیم پراڈکٹس 10.45 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 34.84 فیصد، ربرپراڈکٹس 28.44 فیصد، فارماسیوٹیکلز 6.50 فیصد، غیردھاتی معدنی پیداوار 2.89 فیصد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیمیکلز کی پیداوار میں 0.16 فیصد، کھاد کی پیداوار میں 10.01فیصد، الیکٹرانکس 12.70 فیصد، لیدر پراڈکٹس 4.81 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 21.02 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات اور آٹو موبائلز کی پیداوار میں 9.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں