فلسطین کا اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ

درخواست دینے سے امریکی حکومت کے ساتھ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کی گفتگو


APP August 13, 2017
فلسطین کو تسلیم کرنیوالے 148ملکوں کی حمایت پر ہی نہیں رکنا چاہیے بلکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی اضافہ کرنا چاہیے۔ فوٹو: نیٹ

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

المالکی نے ریڈیو فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست دینے سے امریکا کی نئی حکومت اور اس ملک کے نمائندے کے ساتھ بھرپور کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ بھی امکان ہے کہ امریکا فلسطین کی مکمل رکینت کی درخواست کو ویٹو کر دے کیونکہ امریکا کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ میں ایسا نمائندہ ہے کہ جو فلسطین کے جائز حقوق کی کھلی مخالفت کا اعلان کر چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے 148ملکوں کی حمایت پر ہی نہیں رکنا چاہیے بلکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی اضافہ کرنا چاہیے اور اس کا تقاضا ہے کہ فلسطینی مختلف سطح پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں تاکہ آئندہ مہینے اقوام متحدہ کے اجلاس کیلیے تیار ہو جائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں