پیپلزپارٹی نے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دیں قائم علی شاہ

کئی ارب کے ترقیاتی کام کرائے، نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو وہ سندھ نہیں آئے


نواز شریف سے اتنا کہتے ہیں کہ پیٹھ پیچھے وار نہ کرو، ٹنڈو محمد خان میں جلسے سے خطاب فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف دو مرتبہ وزیر اعظم رہے لیکن وہ کبھی سندھ نہیں آئے، آج انھیں ضرورت ہے تو سندھ یاد آرہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹنڈو محمد خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جب نواز شریف پاکستان آئے تو انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا یہ آصف علی زرداری ہی تھے جنھوں نے انھیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے قائل کیا، کیونکہ جمہوریت میں ہر ایک کو مقابلہ کرنے کا حق ہے لیکن ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ پیٹھ پیچھے وار نہ کرو۔



ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ کسی بہانے سے الیکشن نہ ہوں اور جمہوریت ختم ہو، لیکن پی پی چاہتی ہے کہ جمہوریت بحال رہے۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین کو دکھائی نہیں دیتا کہ پی پی نے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دی ہیں، ایک لاکھ اسی ہزار نوجوانوں کو تربیت دیکر نوکریوں کے قابل بنایا ہے۔

جلسے سے وفاقی وزیر دفاع سید نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر الیکشن کمیشن تشکیل دیا اور چیف الیکشن کمیشنز کو چنا ہے تاکہ صاف و شفاف الیکشن ہو سکیں۔ جلسے سے وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو، آغا سراج درانی دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 20 کروڑ، 33 لاکھ، 70 ہزار روپے کی لاگت سے بننے والے دو سو بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا افتتاح کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں