نئی دہلی میں پاکستانی ادبی کتب و جرائد کی نمائش شروع

نمائش کے اختتام پر تمام کتب آئی آئی سی کی لائبریری کو عطیہ کردی جائیں گی


Express Desk February 14, 2013
نمائش کے اختتام پر تمام کتب آئی آئی سی کی لائبریری کو عطیہ کردی جائیں گی فوٹو: ایکسپریس، فائل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انڈین انٹرنیشنل سینٹر(آئی آئی سی)کی آرٹ گیلری میں پاکستانی ادبی کتب وجرائدکی ہفت روزہ نمائش کا افتتاح ہوگیا۔

نمائش انڈین انٹرنیشنل سینٹراور پاکستان کے فوما ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ نمائش میں پاکستان کے ممتاز پبلشرزکی مطبوعہ70سے زائدکتب رکھی گئی ہیں۔ نمائش کے اختتام پرتمام کتب آئی آئی سی کی لائبریری کوعطیہ کردی جائیں گی تاکہ بھارتی قارئین اور محققین کو پاکستانی ادب اور فنکاروں کے بارے میں مواد میسر ہوسکے۔



 

فوما ٹرسٹ کے سربراہ ذوالفقار علی لاکھانی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نمائش کے انعقاد سے بھارتی قارئین کو پاکستانی ادیب، شعرا اور فنکاروں کے کام سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ فوما ٹرسٹ پاکستان میںبھارتی ادبی کتب وجرائدکی نمائش کا2014کے آغاز میں انعقاد کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے مابین ادبی کتب کے تبادلے اورکتب کی پاک بھارت کے قارئین اور محققین کودستیابی کیلیے طریقہ کار وضع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ادبی کتب کی نئی دہلی میں نمائش دونوں ممالک کے مابین سرکاری سطح پرادبی رابطوں کے آغاز کیلیے درست بنیاد فراہم کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں