سانگھڑ ڈاکوئوں نے شو روم مالک کو لوٹ لیا شہر میں ہڑتال

واردات کیخلاف تاجر سڑکوں پر آ گئے، ریلی نکالی، قاضیہ واہ پل پر دھرنا


Express News Desk February 15, 2013
ایس ایس پی بدین ڈاکٹر فدا حسین مستوئی دھرنے کی جگہ پر پہنچ گئے اور تاجر برادری کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم برآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

بدین شہر کے مہران چوک پر دن دہاڑے 4 مسلح افراد ن موٹر سائیکل شو روم میں گُھس کر مالک حافظ عبدالغنی جت سے3 لاکھ روپے چھین لیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واردات کے خلاف بدین میں تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر دیں اور سیٹھ تاج محمد ملاح، امتیاز میمن، طارق عزیز میمن، ندیم مغل کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور قاضیہ واہ پُل پر دھرنا دیا، مظاہرین نے شہر کے تمام راستوں پر ٹائر جلا انہیں بند کر دیا۔

7

احتجاج کی اطلاع پر ایس ایس پی بدین ڈاکٹر فدا حسین مستوئی دھرنے کی جگہ پر پہنچ گئے اور تاجر برادری کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم برآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد تاجروں نے ہفتہ کے روز تک احتجاج موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں