پی ٹی آئی نے عام انتخابات کیلیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا تیار کرلیا

جیتنے والے پہلی، رنر اپ دوسری، ن لیگ، پی پی سے آنیوالے تیسری اور چوتھی ترجیح ہونگے


ظفر علی سپرا August 21, 2017
پنجاب، پختونخوا کیلیے بورڈز تشکیل، حتمی فیصلہ عمران، شاہ محمود، ترین، اسد عمر کریںگے۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے دوصوبوں میں پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کیساتھ ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا ہے جس کے مطابق گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے پہلی ترجیح ، رنراپ دوسری ترجیح، زیادہ ووٹ لینے والے تیسری ترجیح جبکہ دیگر پارٹیوں سے آنیوالوں میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے آنیوالے پہلی ترجیح اور پی پی پی سے آنیوالے دوسری ترجیح ہوںگے تاہم ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور اسد عمر کریںگے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوااور پنجاب میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیے ہیں ،کے پی کے میں 11رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مذکورہ چاروں رہنماؤںکے بعد پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، شاہ فرمان، زرگل خان، محمود خان اور علی امین گنڈہ پور شامل ہیں، پنجاب کے لیے قائم 10رکنی پارلیمانی بورڈ میں مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کے علاوہ عامرکیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحق خان خاکوانی، شفقت محمود اور چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔