کامران فیصل کیس پمز میں فارنسک رپورٹ کا تفصیلی معائنہ

کامران فیصل کی فارنسک رپورٹ پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی طرف سے بھجوائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تائید کرتی ہے,بورڈ زرائع


Jahangir Minhas February 16, 2013
کامران فیصل کی فارنسک رپورٹ پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی طرف سے بھجوائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تائید کرتی ہے,بورڈ زرائع فوٹو: فائل

پولی کلینک اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے نیب کے تفتشی افسر کامران فیصل کی فارنسک رپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے اس حوالے سے اسپتال کے5رکنی بورڈ کے علاوہ راولپنڈی کے پروفیسر متین کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سرجن آئی یو بیگ، ڈاکٹراحسان، ڈاکٹرجاوید، ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر تنویر پر مشتمل پولی کلینک کا میڈیکل بورڈ آج ہفتے کو فارنسک رپورٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کر کے اپنی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دے گا جبکہ رپورٹ کی ایک کاپی سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی جائے گی۔ بورڈ زرائع نے بتایا ہے کہ کامران فیصل کی فارنسک رپورٹ پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی طرف سے بھجوائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تائید کرتی ہے تاہم اس رپورٹ پر ہفتے کو تمام تر مشاورتی عمل مکمل کر کے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں