پی ٹی آئی کا ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا منصوبہ

عمران خان 29 اگست کو چکوال سے ممبرسازی مہم کا آغاز کریں گے، جہانگیر ترین کو ذمے داریاں تفویض


ظفر علی سپرا August 28, 2017
مہم کیلیے سافٹ ویئر تیار، پارٹی قیادت کو ملک بھر میں تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے قومی رکنیت سازی مہم کا منصوبہ تیارکرتے ہوئے ملک بھر میں ایک کروڑ رکن بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں اپنے ممبران کی تعداد بڑھانے کیلیے ممبرسازی مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کی سرپرستی جہانگیرخان ترین کو سونپ دی گئی ہے تاہم اس کا افتتاح 29 اگست کو چکوال سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کریںگے۔ عید کی وجہ سے ممبرسازی مہم میں وقفہ دیا جائیگا اور پھر دوبارہ 7 ستمبر سے ملک بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں