پاکستان امریکا کا نہیں ہم اس کے محتاج ہیں سابق سی آئی اے سربراہ

اس دباؤ سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں کیونکہ پاکستان امریکی امداد سے آزاد ہو چکا ہے، مائیکل موریل


Online August 30, 2017
اس دباؤ سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں کیونکہ پاکستان امریکی امداد سے آزاد ہو چکا ہے، مائیکل موریل۔ فوٹو: نیٹ

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکا کا نہیں، ہم اس کے محتاج ہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر ناجائز دباؤ کا حربہ کارگر نہیں ہو گا البتہ اس دباؤ سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں کیونکہ پاکستان امریکی امداد سے آزاد ہو چکا ہے، اسے چین جیسے دوست کی امداد حاصل ہے اور امریکا پاکستان کی فضائی اور زمینی راستوں کا محتاج ہے جس کے تعاون کے بغیر یہ جنگ امریکا جیت ہی نہیں سکتا۔

مائیکل موریل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے نہ ہی انھوں نے کوئی پلان دیا ہے کہ کتنی فوج بھیجی جائے گی اور اس کا کردار کیا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔