فلم ”نامعلوم افراد ٹو“ کا شاندار پریمیئر

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی جب کہ پروڈیوسر فضا علی میرزا اورمہدی علی ہیں۔


نمرہ ملک September 01, 2017
فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی جب کہ پروڈیوسر فضا علی میرزا اورمہدی علی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "نامعلوم افراد ٹو" کا شاندار پریمیئر گزشتہ شب کراچی کے مقامی سینما گھر میں منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ، شوبز شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باوجود مقامی سینما گھر میں منعقد ہونے والے''نامعلوم افراد ٹو'' کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ، ٹیم اورشوبز شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا اپنی فلم کو لے کر خوش اور پر امید نظر آئے۔ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی "نا معلوم افراد" کا دوسرا سیکوئل ہے اور پہلی فلم کی کاسٹ فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر، جاوید شیخ، عروہ حسین کے ساتھ نئی کاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر، مرینہ خان، نئیر اعجاز، سلیم معراج، نذرالحسن و دیگر شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد ٹو' کی کاسٹ کا منفرد انداز



فلم کی کہانی پہلے سلسلے کو ہی آگے بڑھاتی ہے فلم کی کاسٹ کسی وجہ کے باعث جنوبی افریقہ پہنچ جاتی ہے اور وہاں جا کر وہ وہی ہیر پھیر کرتے ہیں جس سے پہلے وہ امیر ہوئے تھے جب کہ فلم کی کہانی کا اندازہ ٹریلر دیکھ کر ہی ہوجاتا ہے تاہم فلم تکنیکی اور پروڈکشن کے اعتبار سے بہترین طور پر بنائی گئی ہے جب کہ فلم کی کاسٹ کی عمدہ پرفارمنس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ہمایوں سعید کی ''نامعلوم افراد 2'' کیلئے نیک خواہشات

شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم کو رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں بہترین فیملی انٹرٹینمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نبیل قریشی، ندیم بیگ، جمشید محمود(جامی)، انجم شہزاد جیسے ہدایت کار موجود ہیں پاکستانی فلم انڈسٹری اپنی منزل پاکر رہے گی کیونکہ یہ ہدایت کار شائقین کے اعتماد اور بھروسے کو کھونے نہیں دیں گے۔ فلم کو ایکسی لینسی فلمز کے تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں