ماہرہ خان کی نئی فلم ’ورنہ‘ کی پہلی جھلک

فلم ’ورنہ‘ کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہے۔


نمرہ ملک September 01, 2017
فلم ’ورنہ‘ کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم 'ورنہ' کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا جو رواں سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم 'ورنہ' کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی اور ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کردیا گیا، فلم رواں سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات شعیب منصور نے دی ہیں جوموجودہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانی ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BYfv3pIHTiA/"]

شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم 'ورنہ' کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور ہیں جو 'خدا کے لیے' اور 'بول' جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے ہیں جب کہ فلم 'ورنہ' کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ماہرہ خان کے بیٹے کی نئی تصویرسوشل میڈیا پروائرل

ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب منصور کے ساتھ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور ان پر مکمل اعتماد ہے وہ میرے لیے کوئی بھی کردار لکھیں میں اسے منع کرنے کی جرات نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب رواں سال عید کے علاوہ پاکستانی فلمیں خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں تاہم شعیب منصور کی واپسی سے شائقین اور ناقدین کی کافی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلموں کے ذریعہ شائقین کو ہمیشہ با معنی پیغام دیا ہے۔

واضح رہے ماہرہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی شعیب منصور کے ساتھ فلم 'بول' سے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں