ناصر اسلم زاہد اور اجمل میاں پر اعتماد ہے عمران خان

حکمرانوں نے دھاندلی سے انتخابات جیتنے کی کوشش کی تو سول نافرمانی شروع ہو جائیگی


Sana News February 18, 2013
ہم 3 مارچ کو پشاور اور 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جشن جمہوریت منائیں گے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور جسٹس(ر) محمد اجمل میاں پر اعتماد ہے اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔

تحریک انصاف صرف یہ چاہتی ہے کہ نگراں سیٹ اپ مشاورت سے آئے، اب کسی سے مذاکرات کا وقت نہیں، میدان میں مقابلہ ہو گا اور اگر حکمرانوں نے دھاندلی سے انتخابات جیتنے کی کوشش کی تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو جائے گی، آئندہ الیکشن میری زندگی کا سب سے بڑا میچ ثابت ہوگا۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی انتخابات ہار گئی تو اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

2

ایم کیو ایم5 سال مشرف کے ساتھ اور پھر5 سال زرداری کے ساتھ رہی، اب اس سے کون اتحاد کرے گا، کراچی کے لوگ اس جماعت کو ووٹ نہ دیں جس کا مسلح ونگ ہو۔ انھوں نے کہا کہ میری طالبان سے مذاکرات کی پیشکش پر مذاق اڑانے پر مجھ سے معافی مانگیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف '' نیا پاکستان فنڈ'' کے تحت فنڈ اکٹھا کرکے نوجوانوں اور ان امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی جن کے پاس وسائل نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم 3 مارچ کو پشاور اور 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جشن جمہوریت منائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں