’’ڈوپنگ ڈاکٹر‘‘ کو 9 ماہ جیل کی سزا

برنارڈ سیانز کو 6 ماہ جیل میں رہنا اور 20 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا


AFP September 06, 2017
برنارڈ سیانز کو 6 ماہ جیل میں رہنا اور 20 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ فوٹو؛ فائل

سابق سائیکلنگ میڈیکل ایڈوائزر برنارڈ سیانز کوڈوپنگ نیٹ ورک کا حصہ ثابت ہونے پر 9 ماہ کی سزا سنا دی گئی۔

برنارڈ سیانز ' ڈاکٹر میبوز ' کے جعلی نام سے بھی مشہور تھے، انھیں 2014بھی ڈوپنگ میں ملوث رہنے پر 2 برس جیل کی سزا ہوئی جو 20 ماہ کیلیے معطل رکھی گئی تھی، وہ اس سے قبل ہارس ڈوپنگ میں بھی 3 ہزار جرمانے کی سزا پا چکے ہیں، 74 سالہ ڈاکٹرصرف700 یورو ماہانہ پینشن پانے کے باوجود عالیشان طرز زندگی اختیار کیے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ برنارڈ سیانز کو 6 ماہ جیل میں رہنا اور 20 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں