ازبکستان نے کرنسی کی قدر 50 فیصد گرادی

ازبکستان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ڈالر کی لاگت 8100 سومس بتائی گئی ہے جو پہلے 4210 سومس تھی


AFP September 06, 2017
ازبکستان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ڈالر کی لاگت 8100 سومس بتائی گئی ہے جو پہلے 4210 سومس تھی۔ فوٹو: نیٹ

سابق سوویت ریاست ازبکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لیے مقامی کرنسی کی قدر کم وبیش 50 فیصد گھٹا دی۔

گزشتہ سال اسلام کریموف کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالنے والے صدر شوکت مرزایوویف نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈالر کے مقابل کرنسی کی قدر کا تعین مارکیٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ازبکستان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ڈالر کی لاگت 8100 سومس بتائی گئی ہے جو پہلے 4210 سومس تھی، اس طرح ڈالر کے آفیشل ریٹ بلیک مارکیٹ میں 7700 سومس سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔

صدارتی ویب سائٹ پر جاری حکم نامے کے مطابق نہ صرف ایکس چینج ریٹ کا تعین مارکیٹ میکنزم کے تحت ہوگا بلکہ شہری اور کمپنیاں لامحدود غیرملکی کرنسی خرید سکیں گی کیونکہ پرانے نظام کی وجہ سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کے لیے ترجیحات و استحقاق کا ناقص نظام قائم ہو گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں