آصف زرداری کا آئندہ الیکشن نوابشاہ سے لڑنے کا اعلان

2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی، عشائیہ سے خطاب


Nama Nigar/Numainda Express September 06, 2017
اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظلم کو فوری روکنے کیلیے اقدامات کرے، سابق صدر۔ فوٹو: صباح/فائل

BANGKOK: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ نواب شاہ کے حلقہ این اے 213 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

آصف زرداری نے زرداری ہاؤس میں شہریوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا نواب شاہ کے عوام کے ساتھ ہے، آپ لوگ میرے بچوں کا ساتھ دینا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت آتی نہیں ہے ہمیشہ لائی گئی ہے، سی پیک پاکستان میں ہم لیکر آئے ہیں ،تقریب میں شریک شہریوں نے آصف علی زرداری کا کھڑے ہوکر اگلی باری پھر زرداری کے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار، سہیل سیال، نثارکھوڑو، پیپلز پارٹی نواب شاہ کے ضلعی صدر علی اکبرجمالی، وائس چیئرمین بلدیہ نواب شاہ خان بہادر بھٹی ودیگرشریک تھے۔

دریں اثنا سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو پرزور طور پر میانمار کی حکومت اور بین الاقوامی برادری کے سامنے اٹھائے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں اور ساری توجہ اس کی جانب مبذول رکھیں۔

سابق صدر نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سوکی سے بھی اپیل کی کہ وہ یہ بربریت روکیں۔ میانمار کی مسلم اقلیت کی نسل کشی پر آنگ سوکی کی خاموشی حیران کن ہے اور آنگ سوکی نے امن اور انسانی حقوق کی جدوجہد پر نوبل امن ایوارڈ حاصل کیا تھا لیکن اب ان کا یہ قتل عام رکوانے میں ان کی عدم دلچسپی اور نااہلیت اس مطالبے کو مزید آگے بڑھائے گی کہ وہ نوبل امن ایوارڈ ان سے واپس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں