جرمن ریفری بیبینا اسٹینہاس نے نئی تاریخ رقم کردی

38 سالہ بیبینا جرمن، انگلش، فرنچ ، اٹالین اور اسپینش لیگ میں پہلی بار خاتون ریفری بنیں۔


AFP September 11, 2017
38 سالہ بیبینا جرمن، انگلش، فرنچ ، اٹالین اور اسپینش لیگ میں پہلی بار خاتون ریفری بنیں۔ فوٹو: نیٹ

جرمنی کی بیبینا اسٹینہاس یورپ کی کسی بھی ٹاپ لیگ میں پہلی خاتون ریفری کا اعزاز پانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بیبینا اسٹینہاس نے پہلی خاتون ریفری بننے کارنامہ گزشتہ روز جرمن فٹبال لیگ میں ہیرتھا برلن اور ویرڈربریمین کا میچ سپروائز کرکے انجام دیا، 38 سالہ بیبینا جرمن، انگلش، فرنچ ، اٹالین اور اسپینش لیگ میں پہلی بار خاتون ریفری بنیں۔

اس سے قبل جرمن لیگ کے منعقدہ دو ابتدائی راؤنڈ میں انھیں ذمے داری نہیں مل پائی تھی تاہم گزشتہ روز تیسرے راؤنڈ میں انھیں بطور ریفری ٹاپ لیگ میں ڈیبیو کرنے کا موقع میسر آگیا، وہ اس سے قبل ویمنزچیمپئنز لیگ فائنل اور 2012 لندن اولمپکس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی ریفری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں