چین نے بھی پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی کا اعلان کر دیا

تحقیق شروع کردی، تاریخ کے تعین پربھی کام کیا جا رہا ہے، نائب وزیر صنعت


AFP September 12, 2017
یہ طویل عمل ہے،پابندی 2 دہائیوں میں بھی نہیں لگائی جا سکے گی،آٹو سیکٹر۔ فوٹو : فائل

فرانس اور جرمنی کے بعد چین نے بھی پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے تاہم اس حوالے سے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

نائب وزیر صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی زن گیوبن نے شمالی شہر تیان جن میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارت نے متعلہ تحقیق پر کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے تاریخ کے تعین پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ماحول میں گہری تبدیلیاں آئیں گی اور چین کی آٹو صنعت کی ترقی کو بھی سپورٹ ملے گی، اداروں کو روایتی کاروں میں توانائی کی بچت کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے اور تشخیص کردہ ضروریات کے مطابق نیوانرجی وہیکلز کو تیزی سے تیار کیا جانا چاہیے۔

اگرچہ نائب وزیرصنعت نے مذکورہ کاروں پر پابندی کے حوالے سے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تاہم چینی آٹو سیکٹر کی نمائندہ نیشنل پسنجر کار ایسوسی ایشن کے سربراہ کیوئی ڈونگ شو نے کہاکہ یہ طویل عمل ہے۔ روایتی فیول سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار روکنا آئندہ یا دو دہائیوں میں بھی مشکل ہوگا، پسنجر کاروں کے حوالے سے ہم 2040 تک نمایاں پیشرفت کر سکتے ہیں مگر ہیوی ڈیوٹی ٹرک جیسی دیگر مصنوعات کے لیے یہ بہت مشکل کام ہوگا، آٹو میکرز نے اس شعبے میں زیادہ کام نہیں کیا اور صارفین بھی نئی توانائی کی گاڑیوں سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں