عمران خان آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے

عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے جائیں گے


Online September 14, 2017
عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں