بابری مسجد کیسسپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے ہندو تنظیم

آرایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں


APP September 14, 2017
انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کی سفارت کاروں کے گروپ سے گفتگو ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

HYDERABAD: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم تاریخی بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں متعین غیرملکی سفارت کاروں کے50رکنی گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بھارت کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی 2الگ الگ تنظیمیں ہیں تاہم دونوں مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے مشاورت کرتی ہیں۔ انڈیا فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سے سفارتی نمائندوں کی ملاقات کیلیے منعقدکی گئی تھی۔

جس میں بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر جیانت سنہا نے بھی شرکت کی۔ اس سوال کے جواب کہ آیا بابری مسجد تنازع کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئندہ انتخابات سے قبل آسکتا ہے، موہن بھگوت نے کہا کہ عدالت اس بارے میں ایک رولنگ دے گی اور آر ایس ایس اس پر عمل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں