ٹیکس چوری کا ملزم ذکاء الدین شیخ بالآخر گرفتار

32 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری و جرمانے کے کیس میں اپیل مسترد ہونے پرپکڑا گیا


Khususi Reporter/Irshad Ansari September 15, 2017
ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث فارول کاسمیٹکس کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالک ذکاء الدین شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

فارول کاسمیٹکس کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالک ذکاء الدین شیخ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کمشنرز اپیلز ان لینڈ ریونیو کی جانب سے مالی سال 2015-16 کے دوران کی جانے والی 32 کروڑ روپے روپے کی مبینہ ٹیکس چوری و جرمانے کے کیس میں کی جانے والی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی فارول کاسمیٹکس کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف 70 تا 80کروڑ روپے کے لگ بھگ ٹیکس چوری کے کیس موجود ہیں اور اس کمپنی کے ذمے داران ٹیکس ادائیگی کے بجائے مزید دوسرے ناموں سے اپنی مصنوعات تیار کرکے مسلسل مزید ٹیکس چوری کررہا تھا جبکہ مالی سال 2015-16 کے دوران کی جانے والی کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث فارول کاسمیٹکس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے کمشنرز اپیلز کے پاس اپیل دائر کررکھی تھی۔

اس سے پہلے بھی مذکورہ کمپنی کا مالک ذکاء الدین شیخ یہی طریقہ کار اپنائے ہوئے تھا۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ کمشنرز اپیلز ان لینڈ ریونیو لاہور واجد اکرم نے چند روز قبل فارول کاسمیٹکس کمپنی پرائیویٹ لمیٹد کی جانب سے مزید32 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کے کیس میں اپیل مسترد کی تھی جس کے بعد کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی چیف کمشنر یاسمین فاطمہ نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث مذکورہ کمپنی کے جن ذمہ داران ذکاء الدین شیخ، وامق ذکاء، ذنیر احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایف آر درج تھی انہیں گرفتار کرنے کی منظوری دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینڈپراسیکیوشن محمد عمران کی سربراہی میں اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دی جس نے روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے مگر گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینڈپراسیکیوشن محمد عمران کی سربراہی میں ایف بی آر کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع پر فارول کاسمیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ذکاء الدین شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں اور ملزمان سے چوری کردہ ٹیکس اور اس پر عائد جرمانے کی رقم وصول کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں