امریکی آمادگی کے بعد چار فریقی ڈائیلاگ دوبارہ شروع ہونیکا امکان

مذاکرات بحالی پر اجلاس پاکستان کے بجائے چین یا ترکی میں ہوسکتا ہے، ذرائع


نوید معراج September 17, 2017
اگر چار فریقی مذاکراتی عمل بحال ہوجاتا ہے تو پھر اس کا اجلاس پاکستان سے باہر ہوگا۔ فوٹو: فائل

امریکا کیجانب سے بات چیت کا حصہ بننے پرآمادگی کے بعد افغانستان کے بارے میں 4 فریقی ڈائیلاگ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چار فریقی ڈائیلاگ کے عمل میں پاکستان، افغانستان، امریکا اورچین نے شرکت کی لیکن ملاک عمر اور ملا منصور کی ہلاکت کے بعد امریکا نے بات چیت میں شرکت روک دی تاہم اب امریکا نے عندیہ دیاہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں شریک ہونے کیلیے تیارہے۔ اگر چار فریقی مذاکراتی عمل بحال ہوجاتا ہے تو پھر اس کا اجلاس پاکستان سے باہر ہوگا اورزیادہ امکان یہ ہے کہ اس عمل کے اجلاس چین یا ترکی میں ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان، افغانستان اورامریکا کے فوجی حکام کاایک سہ فریقی اجلاس کابل میں ہواجس میں پاکستان اورافغانستان کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز اورریزولوٹ فورسزکے نمائندے نے شرکت کی۔ ٹرمپ کی تقریر کے بعد ہونے والی پیش رفتوں کے بعد اس اجلاس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کہ یہ تینوں ملکوں کے درمیان پہلا اجلاس تھا تاہم افغانستان نے بھی پاکستان اورامریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کاحصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جواس حقیقت کا ادراک ہے کہ پاکستان کو چھوڑ کر مستحکم افغانستان کا راستہ تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں