استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے اردوان

اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرناہوںگی، ترک صدر


APP September 20, 2017
اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرناہوںگی، ترک صدر فوٹو؛فائل

KARACHI: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم علاقائی مرکز بننے کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی 72 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے ٹرکش ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی اور عمارت کو توسیع دیتے ہوئے ترکی کے نقطہ نظر کے مطابق ٹرکش ہاؤس کی تعمیر کے فیصلے کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ دفتر اپنے مقاصد کے مطابق خدمات ادا کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں