بدین میں آلودہ پانی کی فراہمی وبائی امراض پھوٹ پڑے

بدبودار پانی پھلیلی نہر سے آرہا ہے، آبپاشی حکام، تاجروں اور شہریوں کا احتجاج


Express News Desk February 22, 2013
ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بتایا کہ شہر میں بدبودار پانی کی فراہمی میرے علم میں نہیں ، آج شکایات ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو ازالے کی ہدایت کی ہے۔فوٹو: فائل

KARACHI: بدین شہر کی 2 لاکھ آبادی کو کئی روز سے آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث درجنوں شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پورے شہر میں فراہمی آب کا متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث غریب طبقہ بدبودار پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے جبکہ امیر لوگ منرل وٹر استعمال کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹی ایم او بدین انیس نے بتایا کہ شہر کو میرواہ نہر سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے جہاں آلودہ پانی آرہا ہے جبکہ آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ پھلیلی نہر کے ذریعے گندہ پانی آرہا ہے۔

5

ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بتایا کہ شہر میں بدبودار پانی کی فراہمی میرے علم میں نہیں ، آج شکایات ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو ازالے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب تاجر رہنمائوں امتیاز میمن ، ممتاز پنہور، طاہر میمن ، قاضی امتیاز عباسی نے بتایا کہ بدبودار پانی فراہم کرکے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے جن کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، انتظامیہ نے صورت حال میں بہتری نہ لائی تو شدید احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں