بجلی بم گرا دیا گیا یونٹ 390 روپے تک مہنگا

کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا،مہنگائی کے جھٹکے 5 سال تک لگیں گے


Monitoring Desk/Numainda Express September 21, 2017
 چھوٹے صارفین بھی 100 یونٹ تک 60 پیسے فی یونٹ زیادہ دیں گے فوٹو: فائل

ISTANBUL: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیپرا نے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 3روپے 90پیسے تک بڑھانے کی منظوری دیدی نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام کو 5 سال تک بجلی کے یہ جھٹکے لگتے رہیں گے۔

کراچی والوں پراطلاق نہیں ہوگا۔ بدھ کو نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیتموں میں اعلان کردہ اضافے کے مطابق 5 سالہ ٹیرف کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے60 پیسے جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلیے بجلی 3 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نییپرا کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں1 روپیہ 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیاہے، چار سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے نیپرا کی جانب سے جو نیا ٹیرف دیا گیا ہے۔

اس کے مطابق 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 7 روپے 60 پیسے اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی 11 روپے فی یونٹ ملے گی، جو صارفین 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لیے بجلی کی فی یو نٹ قیمت 12 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے جبکہ 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 13 روپے 80 پیسے اور 700 سے زائد یونٹ چلانے والے 15 روپے 50 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے،یاد رہے ایک سال پہلے نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواستیں مستردکر دی تھیں نیپرا حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو ٓصرف ایک سابقہ سلیب کا فائدہ ملے گا بجلی استعمال نہ کرنے کی صورت میں سنگل فیز میڑ کے لیے چارجز 75روپے ماہانہ ہوںگے جبکہ تھری فیز میٹر کے لیے چارجز 150روپے ماہانہ ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں