سری لنکن بورڈ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلیے پابند نہیں کرے گا

دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے


اسپورٹس رپورٹرز September 21, 2017
دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے۔ فوٹو: فائل

سری لنکن کرکٹ بورڈ پلیئرز کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کرے گا۔

ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے باوجود 29 اکتوبر کو مختصر فارمیٹ کے میچ کیلیے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان سیکیورٹی آفیشل کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے خدشات سے منیجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلیے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں