لندن ٹرین دھماکا کم عمر مسلم لڑکے پر فرد جرم عائد

برطانوی پولیس نے 18 سالہ احمد حسن پر دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا


AFP September 22, 2017
حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید تین نوجوان پولیس کی حراست میں ہیں۔ فوٹو: فائل

برطانوی پولیس نے کم عمر مسلمان لڑکے پر زیر زمین ٹرین میں بم دھماکے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔

برطانوی پولیس کی جانب سے 18 سالہ احمد حسن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے لندن میں زیر زمین ٹرین میں بم دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے الزام میں احمد حسن کو 15 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے لندن میٹرو دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی، شہر میں فوج طلب

برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد حسن پر دھماکا خیز مواد کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید تین نوجوان پولیس کی حراست میں ہیں جن کی عمریں 17، 25 اور 30 سال ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے جمعے کو لندن میں زیرزمین ٹرین میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے تھے اور حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ بم دیسی ساختہ تھا جسے ایک ٹوکری میں چھپایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق بم پوری طرح نہیں پھٹ سکا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں