آغازحقوق بلوچستان کے تحت1158ملازمین کی بھرتی

جنوری 2009 سے پاکستان پٹرولیم میں بلوچستان سے294افرادبھرتی کیے گئے


تنویر محمود راجہ September 25, 2017
جنوری 2009 سے پاکستان پٹرولیم میں بلوچستان سے294افرادبھرتی کیے گئے ۔ فوٹو: فائل

BEIJING: وفاقی حکومت نے آغاز حقوق بلوچستان پروگرام کے تحت اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں1158کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کئے گئے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں 660 میں سے 87 ملازمین بلوچستان ڈومیسائل پر مشتمل ہیں، جنوری2009ء سے رواں سال اپریل تک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں بلوچستان سے294افراد جن میں ضلع ڈیرہ بگٹی میں227افراد کو بھرتی کیا گیا۔

ایکسپریس کو دستیاب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی دستاویزات کے مطابق اس پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں1158کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کیے گئے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں660میں سے87ملازمین بلوچستان کے ڈومیسائل پر مشتمل ہیں، جنوری2009ء سے رواں سال اپریل تک ضلع ڈیرہ بگٹی میں227افراد، جعفرآباد میں22، ضلع نصیرآباد میں سترہ، ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں پانچ پانچ جبکہ بارکھان، چاغی، لورالائی، مستونگ اور کوئٹہ میں ایک ایک ملازم کو بھرتی کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق جنوری 2009ء سے رواں سال اپریل تک آغاز حقوق بلوچستان کے تحت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں بلوچستان سے 294 افراد بھرتی کیے گئے، پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران بلوچستان سے سات افراد کو ملازمت دی گئی۔آغاز حقوق بلوچستان کے تحت فروری 2016ء میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سکیل چار کے ڈرائیور کو بھرتی کیا گیا جبکہ پالیسی ونگ میں بھی بلوچستان کے کوٹہ پر ایک ملازم کو بھرتی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں