ویسٹ انڈیز سے مقابلے میں صرف چھکوں کا بٹن دبا دیا تھا معین علی

معین علی نے 53 بالز پر سنچری بنائی جو انگلینڈ کی دوسری تیز ترین تھری فیگر اننگز ہے


AFP September 26, 2017
معین علی نے دوسرے 50 رنز صرف 12 بالز پر اسکور کیے جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ فوٹو: نیٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے معین علی کا کہنا ہے انھوں نے اس مقابلے میں صرف چھکوں کا بٹن دبا دیا تھا۔

معین علی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں گیند سیدھی میرے بیٹ پر آرہی تھی اس لیے میں نے چھکوں کا بٹن دبانے کا سوچا اور چند زوردار شاٹس لگائے، ویسے بھی برسٹل میں آپ کو چھکے کے لیے زیادہ زوردار شاٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ معین علی نے 53 بالز پر سنچری بنائی جو انگلینڈ کی دوسری تیز ترین تھری فیگر اننگز ہے، اس دوران انھوں نے دوسرے 50 رنز صرف 12 بالز پر اسکور کیے جو ورلڈ ریکارڈ ہے، ان کی اننگز 8 چھکوں سے مزین تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں