ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 015 فیصد اضافہ

گزشتہ ہفتے 4 اشیا مہنگی، 11 سستی اور 28 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔


Business Desk February 24, 2013
گزشتہ ہفتے 4 اشیا مہنگی، 11 سستی اور 28 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔ فوٹو : فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران 14 اشیا مہنگی، 11 سستی اور 28 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔ پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 21 فروری کو ختم ہفتے میں پیاز، کیلے، انڈے، ٹماٹر، آلو، شرٹنگ، سرسوں کا تیل،دال کی پکی پلیٹ، لہسن، بکرے کا گوشت، جارجٹ، کپڑے دھونے کا صابن، باسمتی ٹوٹا چاول اور سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی، دال چنا، گڑ، دال ماش زندہ، چکن زندہ، چینی، دال مسور، ویجیٹیل گھی، دال مونگ، آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطاق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں سال بہ سال 6.97 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں