روہنگیا مسلمانوں پر مظالم جاری کیمپ پر حملہ

میانمار سے جان بچا کر بنگلادیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی، اقوام متحدہ


APP September 28, 2017
سری لنکن پولیس نے31 مہاجرین کو گرفتار کرکے سری لنکا کے جنوب میں قائم بوسا کیمپ میں منتقل کر دیا۔ فوٹو: فائل

پرتشدد واقعات اجتماعی نسل کشی کی سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں نے دارالحکومت کے اطراف میں قائم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے مطابق یہ پرتشدد واقعات اجتماعی نسل کشی کی سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں نے دارالحکومت کے اطراف میں قائم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپ پر حملہ کیا اور پولیس پر مبینہ طور پر غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔جس کے بعد پولیس نے31 مہاجرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو گرفتار کرکے سری لنکا کے جنوب میں قائم بوسا کمیپ میں منتقل کردیا۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بحران کو زیر بحث لانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترس اجلاس سے خطاب کریںگے۔یہ اجلاس سات ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، مصر، قازخستان، سینیگال اور سویڈن شامل ہیں۔

مذکورہ ممالک نے آنتونیو گوترس سے مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے میانمار کے مغرب میں رخائن صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن سے متعلق رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی جائے۔ میانمار کی فوج کی مسلمان اقلیت کیخلاف کارروائی نے 4.2 لاکھ سے زیادہ افراد کو پڑوسی ملک بنگلادیش فرار ہونے پر مجبور کردیا جب کہ اقوام متحدہ نے اس کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بوسا میں مہاجرین کی منتقلی عارضی ہے، بعد ازاں ان انتظامات کو یو این ایچ سی آر نے منظور کرلیا۔کولمبو میں موجود سفارتی کمیونٹی کو بھی مذکورہ کارروائی پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں جاری تشدد سے بچنے کے لیے بنگلادیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر 4لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلادیش پہنچ رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں