تیل وگیس ذخائر کی تلاش میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان

منصوبہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا


علیم ملک September 28, 2017
منصوبہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں تیل وگیس ذخائرکی تلاش کی سرگرمیوں اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں تیل وگیس ذخائرکی تلاش کی سرگرمیوں اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ گیس کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی کی منظوری کی صورت ہوگا جس کیلیے تیارمنصوبہ آج وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے گیس کے شعبے میں اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق آج ہونیوالے اجلاس میں پیش کیے جانیوالے مجوزہ منصوبے کے میں تیل و گیس کے شعبہ میں تیل و گیس کی تلاش کی تمام سرگرمیوں (اپ اسٹریم) اورریفائننگ کے شعبے (ڈاؤن اسٹریم) اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کرنیکی سفارش کی گئی علاوہ ازیں اس مجوزہ منصوبے کے تحت نئی تجویزکردہ پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

دستیاب دستاویزکے مطابق گیس کے شعبے میں اصلاحات کی کمیٹی کااجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت آج دن دو بجے ہو گا، پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی تیل و گیس کی تلاش کیلیے قومی سطح پر بننے والی پالیسیوں قوانین اور معاہدوں کاجائزہ لے گی اوروقتاً فوقتاً وفاقی حکومت کو سفارشات فراہم کرتی رہیگی تیل وگیس کے ذرائع اور تیل وگیس کی تلاش کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کرکے شائع کریگی نوتشکیل شدہ اتھارٹی تیل و گیس کی تلاش کے لیے کاروائیوں کے تمام انتظامی امور اور ریگولیشن کی ذمے دار ہو گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں