مخدوش سیکیورٹی صورتحال23مارچ کی فوجی پریڈ منسوخ

سالانہ پریڈساتویں مرتبہ منسوخ کی گئی،تقسیم اعزازات کی تقریب معمول کے مطابق ہوگی،ذرائع


Jahangir Minhas February 24, 2013
سالانہ پریڈساتویں مرتبہ منسوخ کی گئی،تقسیم اعزازات کی تقریب معمول کے مطابق ہوگی،ذرائع. فوٹو: فائل

KARACHI: ملک میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال اورمغربی سرحدوںپرفوج کی مصروفیات کے باعث رواںسال بھی23مارچ کوہونے والی پاک فوج کی سالانہ پریڈمنسوخ کردی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پریڈکی منسوخی کے باوجود اعلیٰ فوجی اورسول افرادکواعزازات دینے کی تقریب معمول کے مطابق ہوگی۔ذرائع کاکہناہے کہ حالات کی سنگینی اورملک میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے فوج مغربی سرحدوں پرمصروف عمل ہے جس کے باعث پریڈکی تقریب منسوخ کی گئی ہے۔

9

ذرائع کے مطابق اس دن کی مناسبت سے دیگرپروگراموںکاانعقادکیاجائے گاجبکہ فوجی اور سول افراد کو اعزازات دینے کی تقریب معمول کے تحت منعقد ہوگی جس میںاعلیٰ سول اورفوجی حکام شرکت کریں گے۔مانیٹرنگ کے مطابق 23 مارچ کویوم دفاع پاکستان کوہونے والی پاک فوج کی سالانہ پریڈمسلسل ساتویںمرتبہ منسوخ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں